...
جامع بزنس ڈویلپمنٹ پارک

پشاور: 31مئی کوشائع ہونےوالی خبر کےمطابق،خیبرپختونخوااکنامک زونزڈویلپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی اورمحکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ نےپشاور میں جامع بزنس ڈویلپمنٹ پارک کےقیام کےلیےمفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیےہیں۔ اس بزنس پارک کابنیادی مقصدکام کےلیےسازگارماحول پیداکرنا،چھوٹےاوردرمیانے درجےکےکاروباری اداروں کو معاشی ترقی کےمواقع فراہم کرناہے۔

رئیل اسٹیٹ سے متعلق باخبررہنےکےلئےہماری ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

ایم اویوپراکنامک زونزڈویلپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنی کےچیف جاویدخٹک اورخیبرپاس اکنامک کوریڈورمحکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کےپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرعمران ظہور نےدستخطکیے۔معاہدے کے مطابق نیاتعمیر کیے جانے والا  یہ پارک پشاور میں قائم کیا جائے گا۔ جسکا عبوری سیٹ اپ حیات آباد اکنامک زون میں قائم کیا جائے گا۔ خیبرپختونخواکی صوبائی حکومت کامقصدمردوں،خواتین،افراداورخواجہ سراؤں کواپنےکاروباری سیٹ اپ قائم کرنے کے قابل بناناہے۔

مزید برآں، اس پارک کی تعمیر کےلیےقائم کردہ انتظامی کمیٹی پارک کی نگرانی اوردیگرامورکی ذمہ دارہوگی۔ اس  جامع بزنس ڈویلپمنٹ پارک کا بنیادی مقصد خیبرپختونخوامیں کاروبار کی معاشی ترقی کے لیےایک سازگارماحول سمیت بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پرکےپی کےنگران وزیربرائےصنعت،تجارت اورتکنیکی تعلیم محمد عدنان جلیل نےکہاکہ صوبائی حکومت صنعتی ترقی کےلیےہرممکن کوششیں کررہی ہے۔تاکہ صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنےکےلیےملکی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کوراغب کیاجاسکے۔

پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کیلئے آج ہی امانت کےتجربہ کارایجنٹس سےرابطہ کریں۔

انکا مزید کہنا تھاکہ یہ قدم کاروباروں کےدرمیان نیٹ ورکس کوقائم کرنے،فروغ دینے،بہترین مواقع تلاش کرنے،علم کی تخلیق اوراس کےپھیلاؤکوآسان بنانےاوربزنس ٹوبزنس وینچرز کےلیےشاندارپلیٹ فارم فراہم کرنےکےلیےکام کرےگا۔

Ammanat

administrator

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.