اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ

گوادر: بلوچستان حکومت نے بندرگاہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اس ساحلی ضلع کی تیز رفتار ترقی میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا ہے۔

بلوچستان کےوزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نےمحکمہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کی جانب سےگوادرکوایس ای ڈی قراردینےکی سمری کی منظوری دےدی ہے۔ خبررساں ذرائع کےمطابق،گوادرکوخصوصی اقتصادی ضلع ( اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ )کادرجہ دینےکامقصدحکومت کی جانب سےوضع کردہ پیشہ ورانہ پالیسیوں پرعمل درآمدکرناہے۔جوکہ ضلع کی تیز رفتار ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔

رئیل اسٹیٹ سے متعلق تمام اپ ڈیٹس کیلئے یہاں کلک کریں

ضلع گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کودہ بابر نے کابینہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اورکابینہ سےاظہارتشکرکرتےہوئے۔انکاکہناتھا کہ،کابینہ کی جانب سے گوادر کو ٹیکس فری زون بنانےکی منظوری ایک دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہے۔انکامزیدکہناتھاکہ دوسرےبندرگاہی شہروں جیسےدبئی اورسنگاپورمیں بھی ترقی ٹیکس فری زون کی حیثیت سے ممکن ہوئی ہے۔اس کےعلاوہ انہوں نےپیش گوئی کی کہ گوادرمیں صنعتوں کےقیام سےلاکھوں افرادکےلیےروزگارکےمواقع پیداہوں گے اورملک میں زرمبادلہ آئےگا۔

ذرائع کےمطابق،گوادرکوخصوصی اقتصادی ضلع کادرجہ دینےکی ایک بڑی وجہ قومی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کوراغب کرنااورعلاقےمیں ترقی اورخوشحالی کےنئےراستےکھولناہے۔ بلوچستان حکومت کا گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دےدیناایک اچھا قدم ہے.اس اقدام کا مقصد گوادر کی تیز رفتار ترقی اور بندرگاہ سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کے قیام کے بعد تجارت، سیاحت، رئیل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے شعبوں کو مسابقت کی بہترین سطح تک بڑھایا جائے گا۔ گوادر کو بطوراسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ تجویز کرنے کا مقصد پیشہ ورانہ پالیسیاں متعارف کرانا اور بہترین بندرگاہی شہر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
.بلوچستان حکومت نے گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ کا درجہ دےدیا’پر مزید اپ ڈیٹس کے لیے امانت ڈاٹ کام کی ویب سائیٹ وزٹ کریں’

Ammanat

administrator

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *