وزیراعظم شہباز شریف نےاسلام آباد میں الیگزنڈرروڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نےاسلام آبادمیں 7.5کلومیٹر طویل الیگزنڈرروڈ کی تعمیر کاسنگ بنیادرکھااورمارگلہ ایونیو کا افتتاح بھی کیا۔

پڑھیں: ڈی ایچ اے کوئٹہ نے پلاٹوں کی براہِ راست فروخت کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) الیگزنڈرروڈ پر تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ تفصیلات کےمطابق،مذکورہ سڑک شاہ اللہ دتہ سےشروع ہوکر ہری پور کی سرحد پر واقع ایک آثار قدیمہ کےمقام پراختتام پذیرہوگی۔ منصوبےکی تکمیل کی مدت چھ ماہ ہے۔لیکن سی ڈی اے نے چار ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ سڑک کی تعمیرکایہ منصوبہ دیہی علاقوں کےترقیاتی پیکیج کےتحت آتا ہے۔جس کی وفاقی حکومت سے منظوری مل چکی ہے۔ دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں بہترین سرمایہ کاری کے مواقع کے فائدہ حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید برآں، وزیر اعظم شریف نے الیگزنڈرروڈ کا سنگِ بنیاد رکھنے سمیت مارگلہ ایونیو کا افتتاح کیا، جو 10.5 کلومیٹر طویل سڑک ہے اور جسے دسمبر 2022 میں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ تاہم،کچھ زیرِالتوا کام باقی ہیں۔ جس میں کسی پریشانی سے پاک ایونیو کو یقینی بنانے کے لیے باڑ کی تنصیب بھی شامل ہے۔

Ammanat

administrator

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *