آرڈی اےکوراولپنڈی رنگ روڈ(سپیشل اکنامک زون)کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت جاری

راولپنڈی:کمشنر آفسں میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے متعلق  اجلاس ہوا۔ جسکی صدارت کمشنررالپنڈی محمدمحمود نےکی۔ اجلاس میں آرڈی اےکی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ نازیہ پروین سودھن،رنگ روڈپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عبداللہ، آرڈی اے کے افسران اوردیگرمتعلقہ حکام نےبھی شرکت کی۔

جڑواں شہروں میں بہترین سرمایہ کاری کے لئے کیپٹل سمارٹ سٹی کے تجربہ کاررئیل اسٹیٹ ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

کمشنر راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے)کو ہدایت کی گئی۔کہ رنگ روڈ منصوبے کے ساتھ مجوزہ سپیشل اکنامک زون کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے۔انکا کہنا تھا کہ رنگ روڈ صرف ایک اور گزرگاہ  نہیں بلکہ ایک کثیر جہتی منصوبہ ہے، جو صنعت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے شہر کے ٹریفک اور معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔

کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سےخصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جڑواں شہروں کی تاجر برادری کے ساتھ فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے تمام مراحل پر تعاون جاری رہے گا۔

راولپنڈی رنگ روڈ سےمتعلق تمام تر اپ ڈیٹس کےلئےیہاں کلک کریں

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی تعمیر اور اسے مجموعی طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے ساتھ معاہدے کے مسودے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، کہ سی پیک سے منسلک ہونے سے منصوبے کی اہمیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔

Ammanat

administrator

1 Comment

  • Bashir & Sons June 20, 2023

    موجودہ رجحانات اور پیشرفت، جو رئیل اسٹیٹ کے بدلتے ہوئے منظر نامے کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *