کوئٹہ: ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کی 10 جون کو آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق، جلد ہی جدید ترین فائبر آپٹک نیٹ ورک کیبل کی تنصیب کے لیے زمین کی کھدائی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کےمواقع کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ذرائع کےمطابق اس اہم بنیادی ڈھانچےکے منصوبے کے آغاز کی تقریب جلد ہی منعقد ہونے کے امکانات بہت ذیادہ ہیں۔ تاہم ،اتھارٹی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔مگر ڈی ایج اے کوئٹہ کی جانب سے رہائشیوں کےلئےیہ بہت بڑا اوراہم اقدام تصورکیاجارہاہے۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کیبل کاتعارف علاقےکےکنیکٹیویٹی لینڈسکیپ میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے۔ تیزرفتارانٹرنیٹ تک رسائی کےساتھ، رہائشیوں کومواصلات کی بہترصلاحیتوں،ہموارسلسلہ بندی اورمختلف ڈیجیٹل خدمات کے لیے قابل اعتماد رابطے کا تجربہ ہوگا۔
جڑواں شہروں میں شاندار رہائشی منصوبوں کی تعمیر جاری ہے جن میں کیپٹل سمارٹ سٹی سرِ فہرست ہے
مزید برآں، فائبرآپٹک نیٹ ورک کیبل کی تنصیب سےرہائشی اسکیم کی ترقی اور پیشرفت میں نمایاں کردارادا کرنےکی توقع ہے۔ جس سے رہائشیوں کو تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹرنیٹ خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اپنے رہائشیوں کو جدیدسہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اتھارٹی کےعزم کو ظاہر کرتا ہے۔