گرین ایریازکی حدبندی کاحکم

لاہور:گیارہ مئی کوشائع ہونےوالی خبرکےمطابق،نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے متعلقہ حکام کو آلودگی سے نمٹنے اور زرعی اراضی کے تحفظ کے لئے پنجاب کے 11 اضلاع کے ماسٹر پلانز میں گرین ایریاز کی حد بندی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ سے مزیدخبریں پڑھنےکیلئے یہاں کلک کریں

صوبائی وزیرنے پنجاب کے11اضلاع کےماسٹر پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کےدوران انہوں نےکہاکہ گرین ایریامیں کوئی نئی ہاؤسنگ سکیم بنانےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ان سکیموں کے خلاف سخت کارروائی (گرین ایریازکی حدبندی) کی جائے گی۔ جو پہلے ہی گرین ایریا کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مزید برآں، ابراہیم مراد نےاس بات پربھی روشنی ڈالی کہ چھوٹےشہروں میں تجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینےکےلیےکاروباری زون یااقتصادی راہداری ضروری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جڑواں شہروں میں منافع بخش اور محفوظ سرمایہ کاری کی بہترین آپشن جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

محکمہ لوکل گورنمنٹ کی پروجیکٹ ڈائریکٹرام لیلیٰ نقوی نےانکشاف کیاکہ محکمہ سیالکوٹ،اوکاڑہ،خانیوال،رحیم یار کھا،مظفرگڑھ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،بہاولپور،ڈیرہ غازی کھا، ساہیوال اور وہاڑی کے لیے ماسٹر پلان تیار کر رہا ہے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ11اضلاع کےلیےزمین کےاستعمال کی درجہ بندی کےنقشےتیارکرکےمتعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو منظوری کےلیےبھیجےگئےہیں۔ اس کی منظوری کے بعد، زمین کے استعمال کے منصوبے بھی تیار کیے جائیں گے۔

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.