سندھ حکومت کاملیرمیں نالہ متاثرین کیلئےمفت گھروں کی تعمیرکافیصلہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کےاجلاس ہوا۔جس میں نالہ متاثرین کی آباد کاری کےلیے248 ایکڑاراضی پر6500مکانات کی تعمیرکی منظوری دی گئی۔ سندھ کابینہ نےملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی اے)کےعلاقےمیں تین نالوں کے متاثرین کو مفت گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 9.42 بلین روپے ہوگی۔

جڑواں شہروں میں بہترین سرمایہ کاری کےلئےیہاں کلک کریں

اجلاس میں  وزیراعلیٰ نے غربت اور متاثرہ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے خصوصی اقدامات پر زور دیااورکہا، کہ سندھ کا نالہ متاثرین کو مفت گھر دینے کا فیصلہ نالے کے منفی اثرات سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے رہائشی مسائل کو حل کرے گا۔ جس سے سماجی و اقتصادی استحکام کے ساتھ محفوظ اور پائیدار رہائش کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ مزید یہ کہ یہ علاقہ متاثرین کو روزی روٹی کے مواقع بھی فراہم  کرے گا۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ نے غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کے نفاذ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) ایریا میں غربت اور متاثرہ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے منفرد اقدامات پربھی  روشنی ڈالی۔

’سندھ کابینہ کےحوالے سےمزید اپ ڈیٹس کے لیے، امانت ڈاٹ کام کی ویب سائیٹ وزٹ کرتےرہیں۔

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.