پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کیلئےاقتصادی رابطہ کمیٹی کیجانب سےنیویارک حکومت کےساتھ معاہدےکی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نےپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز-انوسٹمنٹ لمیٹڈ (پی آئی اے) کونیو یارک سٹی کی حکومت کےساتھ معاہدےپردستخط کرنےکی اجازت دےدی ہے۔جس کے مطابق پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کو تین سال کے لیے کرائے پر حاصل کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمنی کا پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے163ملین یوروفراہم کرنے کااعلان

ذرائع کےمطابق،ای سی سی نےہوٹل یونین اورنیویارک سٹی حکومت کےلیےطےپانےوالےمعاہدے کےنفاذکی منظوری دےدی ہے۔ اس میں ذکر کیا گیا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کے زیر التوا مقدمات کو واپس لے لیا جائے گا۔ کمیٹی نے پی آئی اے سے مزید دو سالوں کے لیے USD 142 ملین قرضوں کے رول اوور سے متعلق نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ کاروباری منصوبہ منسلک کرنے اور اس کا اشتراک کرنے کو بھی کہا۔

جڑواں شہروں میں سرمایہ کاری کےلئے امانت ڈاٹ کام کے تجربہ کار اور بھروسہ مند رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطہ کریں۔

مزید برآں، نیو یارک سٹی اور یونین کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ یہ کمیٹی نیویارک سٹی حکومت کےامیگرنٹ ہاؤسنگ بزنس کے لیےروزویلٹ ہوٹل کے1,025کمروں کوتین سال کےلیےاستعمال کررہی تھی۔ یہ انکشاف ہواکہ تین سالوں میں ہوٹل کو19ملین امریکی ڈالرخالص نقد بہاؤملےگا۔ معاہدہ15مئی سےشروع ہوگا۔ پہلےسال کےلیے200$فی رات اوردوسرےسال205$ اورتیسرےسال210$کے حساب سے ایک کمرہ پیش کرےگا۔

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.