ڈی جی ایس بی سی اے کا کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)کےڈائریکٹرجنرل محمدیاسین شربلوچ نےکراچی میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف سخت قانونی کارروائی کیلئےمتعلقہ حکام کوہدایات جاری کردیں۔

پاکستانی رئیل اسٹیٹ سےمتعلق باخبررہنے کےلئے امانٹ ڈاٹ کام کی ویب سائیٹ وزٹ کریں

تفصیلات کےمطابق،ایس بی سی اےکےڈی جی نےحکام کوہدایات جاری کی ہیں۔کہ وہ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کرنےوالوں سمیت ان بلڈرزکےخلاف بھی کارروائی کریں۔ جنہوں نے اپنی عمارتوں پر غیر قانونی طور پر اضافی فرش اور حصے تعمیر کیے ہیں۔انہوں نےاس بات پربھی روشنی ڈالی کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس 1979/82،شق (1)19کےمطابق’رہائشی پلاٹوں پرکمرشل فلیٹس کی تعمیراورفروخت غیرمجازہے۔

مزید پڑھیں:حکام کیجانب سےپنجاب کےماسٹرپلانزمیں گرین ایریازکی حدبندی کا حکم

ڈائریکٹر جنرل نےاس بات پر بھی ذوردیا۔کہ جائیدادکےغیرقانونی لین دین میں ملوث پائےجانےوالےبروکرز،ٹھیکیداروں اورخریداروں کےخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کےمطابق،بہت سےلوگوں نے چھوٹے حصوں کے ساتھ ڈھانچے کی تعمیر کے حق میں اپنے پرانے کشادہ مکانات کو مسمار کر دیا ہے، جس سے شہر کے شہری بنیادی ڈھانچے پر بوجھ پڑا ہے جس کے باعث پانی، بجلی اور سیوریج کے نظام کو اضافی بوجھ برداشت کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی  ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اےکامزیدکہناتھاکہ رہائشی پلاٹوں پرفلیٹس کی تعمیر ایس بی سی اے آرڈیننس کے سخت خلاف ہے۔ اس غیرقانونی تعمیرات میں قصوروارپائےجانےوالوں کےخلاف 50000 روپےجرمانہ اور 3سال قیدکی سزادی جائےگی۔

جڑواں شہروں میں بہترین سرمایہ کاری کے لئے یہاں کلک کریں


Warning: implode(): Invalid arguments passed in /home/u590849139/domains/ammanat.com/public_html/wp-content/themes/finbuzz/template-parts/content-single-2.php on line 109

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

💬 Need help?