راولپنڈی : کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے احکامات کے مطابق جم خانہ کلب راولپنڈی میں پوٹھوہار انکلوژر کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ راولپنڈی کے شہریوں اورتاجر برادری کے تعاون سےپوٹھوہارانکلوژراور38گیسٹ روم بنائے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کی کل لاگت 550 ملین روپے آئےگی۔ راولپنڈی کےکمشنر نے بتایا کہ انکلوژر میں لائبریری، فوڈ ہال، کافی شاپ، گرینڈ سنیما، ٹیبل ٹینس لاؤنج، سنوکر روم اور بچوں کا تفریحی علاقہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔
انکامزیدکہناتھاکہ جم خانہ کلب راولپنڈی میں ایک کانفرنس روم،سیلون،ایک ایڈمن ونگ اورلانڈری بھی قائم کی جائےگی۔
جڑواں شہروں میں بہترین سرمایہ کاری کے لئے امانٹ ڈاٹ کام کی ویب سائٹ وزٹ کریں
لیاقت علی چٹھہ نےبتایا کہ 256.64 ملین روپےکی لاگت سےجدیدتفریحی اورکھیلوں کی سہولیات سےآراستہ چارمنزلہ پوٹھوہارانکلوژرتعمیرکیاجائےگا۔ جبکہ جم خانہ کلب منصوبے کےتحت250ملین روپےکی لاگت سے 38 گیسٹ رومزاوردیگرسہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نےزوردیاکہ پوٹھوہار انکلوژر،جو اس سال 25مارچ کو شروع کیا گیا تھا وہ نومبر 2023 تک مکمل ہوجائےگا۔اس سروس کےدوران یہ جم خانہ کلب کا پانچواں منصوبہ ہوگا۔ جو تاجربرادری کےمالی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے منصوبے صوبے کے دیگر حصوں میں بھی اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جائیں۔
رئیل اسٹیٹ سےمتعلق تمام تر معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے یہاں کلک کریں۔