جرمنی 163 ملین یورو فراہم کر رہا ہے۔

اسلام آباد: 10 مئی کو معروف اخبار میں شائع خبر کے مطابق، جرمنی نے پاکستان کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے 163 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

پڑھیں:  سی ڈی اے حکام کا اسلام آباد کےمضافات میں مزید دو پارکنگ پلازے تعمیر کرنےکا فیصلہ

خبررساں ادراوں کی تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبے موسمیاتی، پانی اور آبپاشی، سماجی تحفظ، صحت اور دیگر شعبوں کے ہیں۔ وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون اور ترقی، جرمنی کے پارلیمانی اسٹیٹ سیکرٹری نیلز اینن نے کہا کہ دونوں ممالک 60 سال سے زائد عرصے سے مستحکم ترقیاتی تعاون کی بنیاد پر خوشگوار تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مستقبل میں بھی خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہیں۔

پڑھیں:  پاکستان اپنی نوعیت کا پہلا شہدکی مکھیوں کا میوزیم کھولنے کے لیے تیار

انکا مزید کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کو ایک اہم سٹریٹجک دو طرفہ شراکت دار کےطورپردیکھتاہے۔ اورترقیاتی مداخلتوں کوپاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی 2030 کے ایجنڈےاورپائیدارترقی کےاہداف کےساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جزمنی کا پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی لینا خوش آئیند ہے۔

پاکستان مین بہترین سرمایہ کاری کرنےاور شاندار منافع حاصل کرنے کے لئے امانت ڈاٹ کام کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔ کیونکہ مشورہ امانت ہے۔

WordPress › Error

There has been a critical error on this website.

Learn more about troubleshooting WordPress.